” اولاد ”
قارئینِ کرام !
اولاد انسان کا سرمایہ حیات ہے , صدقہ جاریہ ہے , امانتِ رب العالمین ہے – یہ اُمتِ محمدیہ ؐ کے گلستان کے ننھے ننھے پودے ہیں جو بچپن میں ہماری آبیاری کے محتاج ہیں –
یہ ہم پہ ہے کہ انسانیت کی راحت کے لیے انہیں کس حد تک تناور اور چھتناور اشجار بناتے ہیں –
یہ ہماری توجہ , محبت اور راہنمائی کا حق لے کر دنیا میں آتے ہیں –
ہمارے فرائض کا تقاضا ہے کہ انہیں بہترین مسلمان , سچے مومن اور جانثار امتی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ چھوڑیں –
حدیثِ پاک ہے : (صحیح البخاری, کتاب الجنائز, باب ماقیل فی اولادالمشرکین)
” نبی کریم ؐ نے فرمایا ہر بچہ (فطرت) دین اسلام پر پیدا ہوتا ہے , پھر اس کے والدین اسے یہودی , نصرانی یا مجوسی بنا لیتے ہیں ” –
الشیخ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ
