BBC Urdu TV

انڈیپنڈینٹ جرنلسٹ فورم کا قیام پہلا باقاعدہ اجلاس سوہاوہ میں منعقد کیا گیا

انڈیپنڈینٹ جرنلسٹ فورم کا قیام پہلا باقاعدہ اجلاس سوہاوہ میں منعقد کیا گیا جس میں تحصیل سوہاوہ کے سینئر صحافیوں سمیت نئے آنے والے صحافی شامل تھے.

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ انڈیپنڈینٹ جرنلسٹ فورم کا آغاز کیا گیا، جس میں تحصیل سوہاوہ کے سینئر صحافی جناب ملک حمیداللہ، رضا حسین اعوان، روحان ضیاء، سید علی، مشرف کیانی،محمد اسامہ وحید سمیت نئے آنے والے صحافیوں سید سہیل بخاری، رانا حمزہ، سید بلال نقوی، نے بھرپور شرکت کی،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی ممبر نیشنل کلب اسلام آباد ملک حمیداللہ اعوان نے کہا کہ اس فورم کے قیام کا مقصد تحصیل سوہاوہ کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انکے جلد حل کو ممکن بنانے کے لیے صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے،اس پلیٹ فارم کے زریعے ہر مظلوم، بے کس و مجبور کی آواز کو اعلیٰ سطح پر بیٹھے انتظامیہ و ایوان بالا میں بیٹھے عوامی نمائندوں تک پہنچانا ہے،

مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فورم کا مقصد اپنے صحافی بھائیوں کی ہر ممکن سپورٹ کرنا، اور نئے آنے والے بھائیوں کو بہتر صحافت کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے.
آخر میں سب نے اتفاق رائے کرتے ہوئے صحافت کی بقا اور اپنے علاقہ کی عوام کی آواز بننے کا عہد کیا.

سوہاوہ مشرف کیانی+بلال شاہ

Exit mobile version