ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل
چوہدری محمد اکرم نے ایس ایچ اوصاحب تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق کے ہمراہ علاقہ تھانہ رحمانیہ جامع مسجد النذر جی ٹی روڈ گجرات میں بعد از نماز جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں عوام الناس کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے یقین دہانی کرواٸی۔اس موقع پر ڈی ایس پی لالہ موسی چوہدری محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پولیس عوامی خدمت اور جان و مال کی حفاظت کے لیے بنایا گیا ادارہ ہے۔کراٸم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔ اپنے ارد گرد جراٸم پیشہ عناصر پر نظر رکھیں جراٸم کے خاتمے اور کسی بھی ایمرجنسی کے لیے پولیس کو 15پر اطلاع دیں۔دیہاتی علاقوں میں ٹھیکری پہرہ کا انتظام کریں۔مزید کہا کہ اپنےسکول کالج جانے والے بچوں پر توجہ دیں کہ کہیں وہ کسی جرم میں ملوث تو نہیں ہو رہے۔بچوں کو موٹر ساٸکل پر ون ویلینگ اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا فعل سے روکیں۔پولیس عوام کے تخفظ کے لیے ہر وقت پیش خدمت ہے۔
