BBC Urdu TV

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد

(کھلی کچہری)
راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد

حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا.کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس موقع پر DSP ہیڈ کوارٹرز محمد اکرم گوندل بھی موجود تھے۔اس کے علاؤہ نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین کی درخواستوں کا میرے آفس میں الگ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس پر ہفتہ وار رپورٹ طلب کی جاتی ہے۔سائلین سے گزارش ہے کہ آپ اپنی بات کھل کر بتائیں تاکہ کم سے کم وقت میں آپ کا مسئلہ حل ہو سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین و میڈیا نمائندگان کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں پیش ہونے والے سائلین(1)طلعت محمود ساکن چوٹالہ (2)خالد حسین ساکن چوٹالہ (3)غلام مصطفیٰ ساکن چوٹالہ (4)حفیظ اللہ ساکن ڈومیلی (5)نسرین اختر ساکن دینہ (6)ثوبیہ نورین ساکن کالا دیو (7)عابد حسین ساکن ٹاہلیانوالہ (8)ارسلان محمود ساکن ہڈالی دینہ (9)محمد ارشد ساکن دینہ (10)زاہد محمود ساکن سوہاوہ (11)محمد اعجاز ساکن پنڈدادنخان (12)طلال حیدر ساکن سوہاوہ(13)عبد العزیز ساکن سوہاوہ (14)کرم داد ساکن محلہ چشتیاں جہلم (15)منور حسین ساکن منگلا (16)محمد عثمان ساکن کھرالہ جہلم وغیرہ نے باری باری اپنے انفرادی مسائل بیان کئے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کی عوام الناس کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں اور اب روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائے۔ کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ عوام الناس کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے۔کھلی کچہری میں سائلین کی شکایات پر DSP ہیڈ کوارٹرز کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر دادرسی کے سخت احکامات جاری کیے۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version