BBC Urdu TV

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے02 انسپکٹرز

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پرترقی پانے والے راولپنڈی ریجن کے02 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی یاب ہونے پر ریجنل دفتر میں رینک لگانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی اوراے ڈی آئی جی ملک نعیم اخترنے ترقی پانے والے افسران کو ڈی ایس پی عہدہ کے رینک لگائے۔ ترقی پانے والوں میں ندیم ملک اور محمد قاسم شامل ہیں، آر پی او راولپنڈی ریجن نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید اسی طرح کامیابیوں سے نوازے، اب آپ اپنی بہترین صلاحیتوں سے شہریوں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کریں اور اپنی اور محکمہ کی مثبت شناخت کو برقرار رکھیں،میں امید کرتا ہوں کہ آ پ پہلے سے زیادہ لگن،محنت اوراپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

Exit mobile version