BBC Urdu TV

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کریں گے رانا عبدالرحمن

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کریں گے رانا عبدالرحمن

آئین کی حکمرانی اور قانون کی بالادستی کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے فہیم صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، یہ بات مرکزی مسلم لیگ شاہ فیصل ٹائون کے نائب صدر اور پی ایس 91 کے نامزد امیدوار رانا عبدالرحمن نے انسانی و سماجی حقوق کے رہنما فہیم صدیقی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی، انہوں نے کہا وکالت کا پیشہ مظلوموں کی امید کا واحد آسر ہے، جب بھی پولیس یا کسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے عوام کی سنوائی نہیں ہوتی ہے تو عدالت ہی وہ واحد ذریعہ ہے جو انصاف دلاتا ہے، اس موقع پر انسانی و سماجی حقوق کے رہنما فہیم صدیقی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے جدوجہد کی ہے، ہماری جدوجہد مظلوم اور غریب عوام کے لئے ہے، کسی بھی سرکاری ادارے میں کسی شہری کی داد رسی نہ ہو تو سٹیزن لیگل ایڈ ہیلپ لائن کی جانب سے ماہر وکلاء اپنا کردار ادا کرتے ہیں، پولیس میں کرپشن و بد عنوانی کے باعث جھوٹے مقدمات میں شہریوں کی نامزدگیوں اور غیرقانونی گرفتاریوں کے باعث عوام اور پولیس میں خلیج میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ پولیس اور پراسیکوشن اپنا کردار قانون کے مطابق ادا کرے تو کوئی ظلم و زیادتی نہ ہو اور شہریوں کو انصاف مل سکے گا۔

Exit mobile version