BBC Urdu TV

اندھیر نگری چوپٹ راج، سوہاوہ کے وارڈ نمبر 14 نورپور سیداں کے مقام پر بجلی کے اورلوڈ ہونے

اندھیر نگری چوپٹ راج، سوہاوہ کے وارڈ نمبر 14 نورپور سیداں کے مقام پر بجلی کے اورلوڈ ہونے کے باعث متعدد گھریلو مصنوعات جل کر راکھ بن گئ تھیں، جس سے عوام کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا،

5 ماہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک نیا ٹرانسفارمر نہ لگ سکا،

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے وارڈ نمبر 14 نورپور سیداں کے مقام پر گزشتہ برس ستمبر میں بجلی کے اور لوڈ ہونے کے باعث متعدد گھریلو مصنوعات جل کر راکھ بن گئ تھیں، اور عوام کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے پیش نظر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا تھا،
اہلیانِ علاقہ کے احتجاج کے پر ایس ڈی او سوہاوہ نے لالی پاپ دیتے ہوئے ایک نیا ٹرانسفارمر لگانی کی یقین دہانی کروائی تھی، اور دو عدد پول لا کھڑے کیے تھےجو کہ پانچ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی جوں کے توں ہیں، اہلیانِ علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے موسم گرما سے پہلے نیا ٹرانسفارمر نصب کر کے اس مسئلے کو جلد حل کروائیں، تاکہ دوبارہ کسی قسم کے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو.

رپورٹ: مشرف کیانی

Exit mobile version