BBC Urdu TV

اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کو افطاری کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی

اسلام آباد: رمضان المبارک میں اندرون ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو کھانا فراہمی کی تجویز سامنےآگئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس او پیز کا مراسلہ ایوی ایشن ڈویژن کو بھیج دیا۔

مسافروں کو افطاری کی فراہمی کیلئے سول ایوی ایشن نے تجاویز تیار کرلیں۔ کورونا صورتحال کے پیش نظر روزہ داروں کو افطار باکس دیئے جائیں گے۔ سول ایوی ایشن حکام نے سفارشات ایوی ایشن ڈویژن کو ارسال کر دیں۔ فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version