انجینئر سید جواد حسین شاہ بخآری ولیمہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران اور انجینئرز نے بھرپور شرکت کی۔
فاروق آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سید مشتاق حسین شاہ بخاری معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے پوتے اور سید سجاد حسین شاہ بخاری بلدیہ چیرمین فاروق آباد کے بیٹے انجینیر سید جواد حسین شاہ بخاری ولیمہ کی تقریب فاروق آباد میں منعقد ہوئی ولیمے میں اسپیکر سندھ اسمبلی کے والد انجینئر سید عبدالقادر شاہ، چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر وسیم نذیر، ڈی جی نیب انجینئر حسنین احمد، ایم ڈی فور برادرز گروپ شاہد سلیم قریشی، چیف اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی انجینئر خالد محمود، چیف آپریٹنگ آفیسر ہائیر ایجوکیشن کمیشن انجینئر منصور بلوچ، سابق چیئرمین واپڈا انجینئر راغب عباس شاہ، ممبران جی بی پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر سہیل آفتاب قریشی-وی سی پنجاب، انجینئر سید عابد حسین شاہ، انجینئر عمران خان چیمہ-ڈیسکون، انجینئر غلام عثمان بابئی-اِریگیشن اینڈ پاور بلوچستان، انجینئر میاں سلطان-کریٹیو گروپ، انجینئر افتخار احمد-سی اینڈ ڈبلیو، انجینئر مصائب قریشی-پی ای سی، انجینئر جواد گیلانی-کامسیٹس یونیورسٹی سمیت مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران اور انجینئرز نے بھرپور شرکت کی۔
