انجمن ارائیاں سندھ پاکستان کی جانب سےانجمن ارائیاں سندھ وکلا فورم کے اعزاز میں عشائیہ
آرائیں برادری سےتعلق رکھنےوالےسینیئر ایڈوکیٹ محمدریاض چوہدری نے بھی عشائیہ میں شرکت کی
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن ارائیاں سندھ کی جانب سے سروسز کلب صدر میں انجمن ارائیاں سندھ وکلا فورم کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں انجمن ارائیاں سندھ کے عہدے داران کے علاوہ برادری کے نامور وکلأ کی کثیر تعداد موجود تھی انجمن ارائیاں سندھ کے سینیئر ممبر اور نامور وکیل جناب سعید الزماں ارائیں نے تمام انے والے وکلا کا تفصیل سے تعارف کروایا انے والے تمام وکلا نے انجمن ارائیاں سندھ کے فلاحی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے اس کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا اعادہ کیا اس کے علاوہ انجمن ارائیاں سندھ کی وساطت سے انے والے تمام برادری کے کیسز کو ڈسکاؤنٹڈ اور مستحق افراد کے لیے بلا معاوضہ دیکھنے کی بھی پیشکش کی انجمن ارائیاں سندھ کے جنرل سیکرٹری نصیر احمد ارائیں نے انجمن کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی اور رفاہی اداروں کی تفصیل بیان کی جس کو تمام شرکاء نے سراھتے ہوئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا وعدہ بھی کیا اس موقع پر انجمن ارائیاں سندھ کے چیئرمین قمر رضا شوکت ارائیں،صدر چودری افتخاراحمد ارائیں،انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید ارائیں،فنانس سیکرٹری ریاض احمد ارا ئیں،سوشل سیکرٹری رضوان شاہد ارائیں،وائس چیئرمین دسترخوان لیاقت علی ارائیں،صدر ارائیں یوتھ ونگ محمد عمیر ارائیں،ممبر ایگزیکٹو چوھدری فضل حق ارائیں،اور ممبر ایگزیکٹو انور جاوید ارائیں بھی موجود تھے مہمانوں میں جناب سعید الزماں ارائیں کے علاوہ ایڈوکیٹ منظور حمید ارائیں،ایڈوکیٹ محمد ریاض چوہدری ارائیں،ایڈوکیٹ میڈم شبنم جمیل صاحبہ،ایڈوکیٹ چوھدری خالد رحیم ارائیں،فرحان ارائیں ایڈوکیٹ،ملک طاھرمحمود ارائیں ایڈوکیٹ،مصطفی ارائیں ایڈوکیٹ،اظہر ارائیں ایڈوکیٹ،نواز ایڈوکیٹ ارائیں، شاھد ارائیں ایڈوکیٹ، فاروق ارائیں ایڈوکیٹ اور اصغر شاہین ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر سینیئر وکلا بھی موجود تھے أخر میں صدر محترم اور چیئرمین صاحب نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا تمام شرکا کی خدمت میں بہترین ضیافت بھی پیش کی گئی
