انجمن ارائیاں سندھ پاکستان کا ماہانہ کوارڈینیشن اجلاس صدر افتخار احمد ارائیں کی صدارت میں منعقد ہوا
کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کا ماہانہ کوارڈینیشن آجلاس زیر صدارت چوہدری افتخار احمد آرائیں منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی عہدے داران،ممبر ایگزیکٹو اور حلقہ جات کے عہدے دران نے شرکت کی جنہوں نے اپنے ماہانہ فلاحی کاموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اجلاس میں ٹنڈو الہ یارمیں چوھدری محمد شفیع ارائیں ہسپتال اور ارائیں دسترخوان کا تفصیلی گوشوارہ پیش کیا گیا اس کے علاوہ کراچی میں ارائی قبرستان کے لیے جگہ خریدنے اور ارائیں دسترخوان پر اندرون سندھ کے ارائیں طلباء کے لیے ہاسٹل کی تعمیر پر بھی مشاورت کی گئی پاکستان کے الیکشن 2024 کے لیے یہ فیصلہ بھی کیا گیا جہاں بھی ارائیں برادری کا کوئی امیدوار ہوگا اس کی سپورٹ کی جائے گی دوسرے امیدواروں کے لیے تمام حلقہ جات کے عہدے داران مشاورت سے صبحائی افس کو اعتماد میں لے کر مشترکہ فیصلہ کریں گے،
آج کے اجلاس میں فیصل آباد سےآئےہوئےسابق ایگزیکٹو ممبر جناب ریاض احمدآرائیں نے خصوصی شرکت کی اخر میں فلسطین کے مسلمانوں اور مجاہدین کے لیے خصوصی دعا کی گئی،
