انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے وفد نے قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں کی قیادت میں سیاسی و سماجی شخصیت نائب صدر پاکستان مسلم ( ن ) سندھ شاہد اقبال
آرائیں سے ملاقات
ملاقات میں ریاض احمد آرائیں میاں اشفاق مجید آرائیں سمیت دیگر عہدے داران بھی موجود تھے
کراچی : (بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے وفد نے قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں کی قیادت میں سیاسی و سماجی شخصیت نائب صدر پاکستان مسلم ( ن ) سندھ شاہداقبال
آرائیں سے ان کی رہائش گاہ آرائیں ہاؤس شاہ لطیف ٹاؤن میں ملاقات کی،ملاقات میں فنائس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں انفارمیشن سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ پاکستان میاں اشفاق مجید آرائیں ایگزیکٹو ممبر فضل حق آرائیں ڈاکٹر افضل سمیت ڈاکٹر ادریس آرائیں نے ملاقات کی،ملاقات میں قائم مقام جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ پاکستان شاہد ندیم آرائیں سمیت دیگر عہدےداران اور شاہد اقبال آرائیں کے درمیان فلاحی کاموں پر تبادلہ خیال کیاگیا، شاہد اقبال آرائیں نے انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کیے گئے فلاحی کاموں کو خوب سرایا،اور کہا کے میں فلاحی کاموں میں انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھوں گا قائم مقام جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ پاکستان شاہد ندیم آرائیں سمیت دیگر مرکزی عہدےداران کا شاہد اقبال آرائیں کی جانب سے فلاحی کاموں میں انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھنے پر شاہد اقبال آرائیں کا شکریہ ادا کیا
