BBC Urdu TV

انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے مرکزی دفتر میں چند روز قبل ڈی ایس پی سے ایس پی پرموٹ ہونے

انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے مرکزی دفتر میں چند روز قبل ڈی ایس پی سے ایس پی پرموٹ ہونے والے سعید احمد آرائیں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا

تقریب میں صدر افتخار احمد آرائیں قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں سمیت دیگر مرکزی عہدےداران نے ایس پی سعید احمد آرائیں کا شاندار استقبال کیا

کراچی
(بیوروچیف:عاصم آرائیں)

انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے مرکزی دفتر میں چند روز قبل ڈی ایس پی سے ایس پی پوموٹ ہونے والے سعید احمد آرائیں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،تقریب میں صدر انجمن آرائیاں سندھ پاکستان افتخار احمد آرائیں قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں سمیت دیگر مرکزی عہدے داران اور ایگزیکٹو ممبران نے آئے ہوئے مہمان خصوصی سعید احمد آرائیں کا پھولوں کے ہال پہنا کر شاندار استقبال کیا۔صدر افتخار احمد آرائیں نے ایس پی سعید احمد آرائیں کو سندھ کی ثقافت سندھی اجرت پہنائی اور مبارک باد پیش کی، جبکہ قائم مقام جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں نے ایس پی سعید احمد آرائیں کو پھولوں کا گلدستہ دے کر مبارکباد پیش کی،انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے دیگر حلقہ جات کے عہدےداران سمیت ایگزیکٹو ممبران نے آئے ہوئے مہمان خصوصی ایس پی سعید احمد آرائیں کو مبارکباد پیش کی،تقریب میں انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید آرائیں نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی،تقریب میں ایس پی سعید احمد آرائیں نے انجمن آرائیاں سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کیےجانے والے فلائی کاموں کی تعریف کی،اور کہا کے میں خود کو برادری کا ایک کارکن سمجھتا ہوں اور میں فلائی کاموں میں انجمن آرائیاں سندھ کے ساتھ تعاون جاری رکھوں گا تقریب میں انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کے فنائس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں، سوشل سیکرٹری رضوان شاہد آرائیں،کوارڈینیٹر سندھ عرفان عالم آرائیں،ایگزیکٹو ممبر چوہدری فضل الحق آرائیں،ممبر ایگزیکٹو نسیم چوہدری، شاہد آرائیں،محمد اقبال آرائیں،آرائیں وکلا فورم کے ایڈوکیٹ مقسوم آرائیں جنرل سیکرٹری حلقہ گڈاپ ٹاؤن میاں کاشف منیر آرائیں،حلقہ قذافی ٹاؤن کے چیئرمین حاجی غلام عباس آرائیں سابق جنرل سیکرٹری حلقہ بن قاسم ٹاؤن محمد ارشد آرائیں سب انسپکٹر محمد سلیم آرائیں،غلام حیدر آرائیں،اختر علی آرائیں،چوہدری محمد اختر آرائیں سمیت دیگر معزز ارکان بھی تقریب میں موجود تھے،تقریب کے اختتام پر انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی سمیت ملک پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی،

Exit mobile version