BBC Urdu TV

انجمن آرائیاں سندھ پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت میں سب سے اگے

انجمن آرائیاں سندھ پاکستان دکھی انسانیت کی خدمت میں سب سے اگے

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کی زیر نگرانی کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آرائیں دسترخوان کے چیئرمین میاں عبدالخالق آرائیں اور وائس چیئرمین لیاقت علی آرائیں کی زیر سرپرستی آرائیں دسترخوان پر ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک آرائیں دسترخوان پر غریب اور مستحق افراد کے لیے سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے روزانہ سحری کے وقت 1 سو افراد سحری کے لیے ارائیں دسترخوان پر موجود ہوتے ہیں، سحری میں ارائیں دسترخوان پر ائے ہوئے مستحق افراد کے لیے دہی، پراٹھے، چائے اور سالن کا اہتمام کیا جاتا ہے، اسی طرح روزہ افطاری کے وقت 1 سو سے 150 سو افراد روزانہ آرائیں دسترخوان پر روزہ کھولنے کے لیے موجود ہوتے ہیں، روزہ افطاری کے لیے فروٹ، پکوڑے، سموسے، شربت اور فلٹر شدہ صاف پانی روزہ داروں کو افطاری میں دیا جاتا ہے ،اسی طرح افطاری کے ساتھ کھانے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، واضح رہے کہ انجمن ارائیاں سندھ کے زیر نگرانی ارائیں دسترخوان پر رمضان المبارک میں انجمن ارائیاں سندھ کے کراچی سمیت سندھ بھر کے حلقہ جات، بلدیہ ٹاؤن، شیر شاہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لانڈھی، شیرپاؤ، فیوچر مانسہرہ کالونی، کورنگی، بھٹائی کالونی، ملیر، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشن حدید سمیت اندرون سندھ کے مختلف حلقہ جات میں موجود مستحق افراد کے لیے راشن بیگ کی تقسم کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح ارائیں دسترخوان پر غریب اور مستحق بچیوں کی شادیوں میں کھانا بھی دیا جاتا ہے اور ارائیں دسترخوان پر مستحق فیملیز کے لیے پرانے کپڑے بھی دیے جاتے ہیں

Exit mobile version