انجمن آرائیاں سندھ پاکستان حلقہ قذافی ٹاؤن کے وفد نے سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان مسلم ( ن ) شاہداقبال آرائیں سے ملاقات
ملاقات میں چیئرمین حلقہ قزافی ٹاؤن حاجی غلام عباس آرائیں سمیت دیگر عہدے داران بھی موجود تھے
کراچی : (بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان حلقہ قذافی ٹاؤن کے چیئرمین حاجی غلام عباس
آرائیں ، صدر فاروق آرائیں، جنرل سیکرٹری حلقہ قزافی ٹاؤن صفدر آرائیں سمیت پرویز آرائیں نے آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) شاہد اقبال آرائیں سے ان کی رہائش گاہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملاقات کی، ملاقات میں شاہد اقبال آرائیں نے انجمن آرائیاں سندھ پاکستان حلقہ قزافی ٹاؤن کے چیئرمین حاجی غلام عباس آرائیں سمیت حلقہ قزافی ٹاؤن کے دیگر عہدےداران کی جانب سے حلقہ قزافی ٹاؤن میں برادری سمیت دیگر کے لیے کیے گئے فلاحی کاموں کی
تعریف کی، شاہد اقبال آرائیں نے حاجی غلام عباس آرائیں، فاروق آرائیں ، صفدر آرائیں سمیت پرویز آرائیں کو فلاحی کاموں میں اپنا ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور مل کر ساتھ چلنے کا وعدہ کیا، چیئرمین انجمن آرائیاں سندھ حلقہ قزافی ٹاؤن حاجی غلام عباس آرائیں، صدر فاروق آرائیں، جنرل سیکرٹری صفدر آرائیں
سمیت پرویز آرائیں نے شاہد اقبال آرائیں کافلاحی کاموں میں مکمل ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا
