
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان حلقہ شیرپاؤ لانڈھی کی کامیابی کی طرف ایک اور قدم
ڈسپنسری سلائی سینٹر مدرسہ کے بعد عطا ویلفیئر فنڈ قائم کر دیا گیا
کراچی(بیوروچیف:عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں سندھ پاکستان حلقہ شیرپاؤ لانڈھی کی جانب سے عطا ویلفیئر فنڈ کی اوپننگ کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت قرآن کے بعد نعت رسولﷺ بھی پڑھی گئی، نعت رسولﷺکے بعد عطا ویلفیئر فنڈ کا افتتاح وائس چیئرمین نبی قاسم فارما سیٹیکل کمپنی چوہدری فقیر محمد آرائیں اور صدر انجمن أرائیاں سندھ افتخار آرائیں نے ربن کاٹ کے کیا، تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں میں صدر انجمن آرائیاں سندھ افتخار آرائیں نے تقریب میں آئے ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن آرائیاں سندھ حلقہ شیرپاؤ کے صدر انور جاوید آرائیں اور جنرل سیکرٹری راشد آرائیں سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس غریب آبادی میں تین فری ادارے ڈسپنسری، وکیشنل سینٹر، مدرسہ کے بعد ایک اور ادارہ عطا ویلفیئر فنڈ قائم کیا، صدر افتخار آرائیں نے عطا ویلفیئر فنڈ میں انجمن آرائیاں سندھ پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ روپے فنڈ دینے کا اعلان کیا، اور اپنے پاس سے بھی فنڈ دینے کا اعلان کیا تقریب میں آئے ہوئے مہمان سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین ٹیکس محمد ریاض چوہدری نے عطا ویلفیئر فنڈ کے لیے 10 ہزار کا چیک صدر حلقہ شیرپاؤ انور جاوید آرائیں کو دیا اور حلقہ شیرپاؤ لانڈھی وکیشنل سلائی سینٹر کے لیے دو سلائی مشین دینے کا اعلان کیا، سماجی رہنما وائس چیئرمین نبی قاسم فارما سیٹیکل کمپنی چوہدری فقیر محمد آرائیں، معروف سماجی و کاروباری شخصیت یونس آرائیں سینیئر آئی سرجن ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں، فنائس سیکرٹری انجمن آرائیاں سندھ ریاض آرائیں ایگزیکٹو ممبر انجمن آرائیاں سندھ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز آرائیں سمیت حلقہ بھٹائی کالونی کے صدر شبیر آرائیں، جبار آرائیں، حلقہ منظور کالونی کے عہدے دار حیدر آرائیں حلقہ فیوچر مانسہرہ کالونی کے صدر عاشق آرائیں نے بھی عطا ویلفیئر فنڈ کے لیے فنڈ دینے کااعلان کیا،تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات سے آگاہ کیا، تقریب میں عطا ویلفیئر فنڈ سے غریب اور مستحق افراد کو رقم بھی تقسیم کی گئی، صدر انجمن آرائیاں سندھ حلقہ شیرپاؤ لانڈھی انور جاوید آرائیں نے تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں سمیت دیگر افراد کو انجمن آرائیاں سندھ حلقہ شیرپاؤ لانڈھی کی جانب سے فلاحی کاموں سے آگاہ کیا تقریب میں آئے ہوئے شرکا نے حلقہ شیرپاؤ کی جانب سے فلاحی کاموں کوخوب سرایا، تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کو صدر انجمن آرائیاں سندھ حلقہ شیرپاؤ انور جاوید آرائیں اور جنرل سیکرٹری راشد آرائیں نے حلقہ شیرپاؤ کے زیر نگرانی چلنےوالے ادارے ڈسپنسری، مدرسہ اور سلائی سینٹر کا وزٹ کرایا،تقریب میں انجمن آرائیاں سندھ حلقہ شیرپاؤ کے صدر انور جاوید آرائیں، جنرل سیکرٹری راشد آرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خالد پرویز آرائیں،سوشل سیکرٹری محمد سلیم آرائیں، آفس سیکرٹری محمد نعمان آرائیں، محمد منشا
آرائیں،ایگزیکٹو ممبر محمد قاسم آرائیں، محمد ذیشان آرائیں،محمد سعید آرائیں حلقہ شیرپاؤ کی پوری ٹیم سمیت محمد سعید آرائیں اور حلقہ قزافی ٹاؤن کے سابق عہدے دار ناصر آرائیں نے بھی تقریب میں شرکت کی، تقریب کےآخر میں انجمن آرائیاں سندھ حلقہ
شیر پاؤ لانڈھی کے عہدے دران کی جانب سے تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں اور دیگر افراد کے لیے بہترین ڈنر کا اہتمام کیا گیا تقریب میں آئے ہوئے تمام افراد نے انجمن آرائیاں سندھ حلقہ شیرپاؤ کے عہدے دران کی جانب سے ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا، تقریب کے آخر میں ملک پاکستان اور پوری امت مسلمہ کے لیے دعا کی گئی
