انجمن آرائیاں بن قاسم ٹاؤن کی جانب سے سالانہ فیملی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں مہمان خصوصی سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سردار عبدالمجید آرائیں نئے خصوصی شرکت کی
کراچی :(بیوروچیف: عاصم آرائیں جہلمی)
انجمن آرائیاں بن قاسم کراچی کے زیر اہتمام 15 سالانہ فیملی اجلاس گزشتہ روز مسلم بینکویٹ کاشانہ گلشنِ حدید فیز 1 کراچی میں منعقد کیاگیا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کے بعد نعت رسول ﷺ بھی پڑھی گئی، نعت رسول ﷺ کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ، اجلاس میں انجمن آرائیاں بن قاسم کی جانب سے آرائیں برادری سے تعلق رکھنے والے گلشن حدید میں مقیم مختلف اسکولوں میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ دیا گیا اور پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو اجرک بھی پہنائی گئی، فیملی اجلاس میں آئے ہوئے مہمان خصوصی سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سردار عبدالمجید آرائیں صاحب نے اسٹیڈ پر اجلاس میں آئے ہوئے خواتین و مرد بچے بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی جانب سے پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو جلد انعامات تقسیم کیے جائیں گے، سردار عبدالمجید آرائیں نے مزید کہا کہ اگر برادری سمیت دیگر برادری کے مستحق افراد کے بچوں اور بچیوں کو پڑھائی کے لیے فیسیں ادا کرنے میں مسلہ ہو، تو وہ بھی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے آفس میں رابطہ کر سکتے ہیں، ہم اپنے پاس سے بچوں کی فیسیں ادا کریں گے عبدالمجید آرائیں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے اپنی پڑھائی جاری رکھیں، اجلاس میں آئےمرکزی تنظیم پاکستان کے دیگر عہدے داران نے بھی خطاب کیا، اجلاس میں صدر مرکزی تنظیم ارائیاں پکستان چوہدری جمعیل آرائیں، جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیز آرائیں، منظور آرائیں ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری مرکزی تنظیم ارائیاں پاکستان ضلع ملیر ماجد آرائیں سمیت مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کہ دیگر مرکزی عہدے دران اور مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کہ کراچی سمیت سندھ بھر کے حلقہ جات کے عہدے دران اور
ڈپٹی جوائن سیکرٹری مرکزی تنظیم آرائیاں شیرشاہ ضلع کیماڑی جنرل سیکرٹری آرائیں ویلفیئر شیرشاہ جاوید اقبال آرائیں، طالب آرائیں، میٹروول سے چوہدری محمد نزیر آرائیں، چوہدری شبیر آرائیں، میاں شوکت آرائیں، ڈاکٹر ناصر جاوید آرائیں(چیئرمین میکا ٹیک انڈسٹری) چوہدری انوار الحق آرائیں، ( چیئرمین زیل کون گروپ ) شاہد حسین آرائیں( چیف ارگنائزر آرائیں ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل) چوہدری ذوالفقار احمد آرائیں(نیرو فزیشن) ڈاکٹر امجد اقبال آرائیں سمیت سرپرست اعلی انجمن آرائیاں بن قاسم چوہدری محمد اکرام آرائیں، صدر میاں محمد اشرف آرائیں، سینیئر نائب صدر مختار احمدآرائیں، جنرل سیکرٹری محمد شفیق آرائیں سمیت انجمن آرائیاں بن قاسم کہ دیگر عہدے دران نے فیملی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں آئے ہوئے تمام فیملیز اور مہمانوں کے لیے انجمن آرائیاں بن قاسم کی جانب سے بہترین ڈنر کا اہتمام کیا گیا، اجلاس کے آخر میں سرپرست اعلی انجمن آرائیاں بن قاسم چوہدری محمد اکرم آرائیں اور صدر میاں محمد اشرف آرائیں سمیت انجمن آرائیاں بن قاسم کہ تمام عہدے دران نے اجلاس میں ائے ہوئے تمام فیملیز سمیت مہمان خصوصی سرپرست اعلی مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان سلطان عبدالمجید آرائیں سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،
