BBC Urdu TV

انتظامات کے بغیر مری میں سیاحوں کی موجودگی کو خوشحالی قرار دینے والے فواد چوہدری تنقید کی زد میں

حامد میر نے فواد چوہدری کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مری جانے والوں کی تعداد میں اضافے کو عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کی وجہ قرار دینے سے پہلے یہ سوچنا ضروری تھا کہ کیا مقامی انتظامیہ کسی آفت کی صورت میں سیاحوں کی مدد کرنے کے قابل ہے یا نہیں

مری میں شدید برفباری کے باعث ہلاکتوں کے بعد انتظامات کے بغیر مری میں سیاحوں کی موجودگی کو خوشحالی قرار دینے والے فواد چوہدری تنقید کی زد میں آگئے۔ شدید برفباری میں ناقص انتظامات پر سوشل میڈیا پر صحافیوں سمیت صارفین نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام مری میں برفباری کے دوران گاڑیوں کے پھنسنے اور شدید ٹھنڈ میں لوگوں کی اموات ہوجانے پر جہاں پوری قوم افسردہ دکھائی دی، وہیں لوگوں نے پیشگی اقدامات نہ کرنے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

Exit mobile version