انتشاری ٹولے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے:سید راشد حسین بخاری
ملکی امن و امان داؤ پر لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،نرمی نہ برتی جائے:گفتگو
احتجاج ہر ایک کا سیاسی و جمہوری حق مگر اس کے بھی کچھ قواعد و ضوابط ہوتے ہیں:نائب صدر
پی ٹی آئی کی قیادت ہٹ دھرمی کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے ملکی مفاد کے بارے میں سوچے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری ملکی امن و امان کے قیام حوالے سے خصوصی گفتگو
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ انتشاری ٹولے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ ملکی امن و امان خراب کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اگر ان کے ساتھ نرمی برتی گئی تو شرپسند عناصر کے حوصلے بلند ہوں گے اور جب جس کا جی چاہے گا وہ جتھوں کی صورت میں روڈ پر نکل کر ملکی و قومی املاک کا نقصان پہنچائے گا اس سے پہلے یہ سب ہو سیاسی جماعتوں کے سربراہان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اس بارے سنجیدگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی ترقی و خوشحالی اور امن کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم خاک میں مل سکیں۔ان خیالات کا اظہار ملک میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ احتجاج سیاسی و جمہوری حق ہے مگر اس کے بھی کچھ قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اس طرح خون خرابہ اور ریاستی رٹ کو چیلنج کہیں بھی نہیں کیا جاتاجس طرح پاکستان میں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی پالیسی کو ترک کرتے ہوئے ملکی مفاد کے بارے میں سوچیں اگر امن و امان فضا خراب ہوگئی تو اس سے ملکی معیشت اور عوام کو درپیش مسائل مزید بڑھ جائیں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے ایسا کوئی بھی قدم نہ اٹھایا جائے جس سے نقصان کا اندیشہ ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
06-10-2024
