BBC Urdu TV

انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔محمود خان

انتخابات میں پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔محمود خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج ہو سکتا تھا، پرتشدد واقعات نہ ہوتے تو بہتر ہوتا۔شریک چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سے ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔سابق وزیراعلیٰ کے پی اور  پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے شریک چیئرمین محمود خان کا کہنا ہے کہ میں 9 مئی واقعات سے متعلق منصوبہ بندی میں شامل نہیں تھا، پاکستان تحریک انصاف کی لیڈر شپ اس وقت کہاں ہے؟ 9 مئی واقعات کے بعد سب چھپ گئے ہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پرامن احتجاج ہوسکتا تھا۔محمود خان نے کہا کہ میں نے مثبت چیزوں میں پی ٹی آئی کی مدد کی، ملک کی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال دیکھ کر میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پھرسوچا کہ سیاست چھوڑنے پر لوگ کہیں گے کہ میدان چھوڑ کر بھاگ گیا ہے۔
محمود خان نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی سے ہماری سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔

Exit mobile version