BBC Urdu TV

امیر عبدالقدیر اعوان سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کوچوہدری برادران نے ذیلدار فارم ہاؤس میاں

امیر عبدالقدیر اعوان سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کوچوہدری برادران نے ذیلدار فارم ہاؤس میاں مائر چکوال میں ایک انتہائی پرتکلف عشائیہ دیا۔

جس میں میجر عامر چوہدری،چوہدری شفقت تحصیل دار،چوہدری خضر پٹواری،ایڈمنسٹریٹر بحریہ ٹاؤن چوہدری حامد اور ایڈووکیٹ چوہدری غلام علی اصغر نے آپ کا میاں مائر پہنچنے پر استقبال کیا۔اور وہاں پر دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے ذکر ِ قلبی کی اہمیت اور عملی زندگی میں اس کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ظاہری تربیت کے ساتھ ساتھ باطن کی اصلاح کے لیے ذکر قلبی کا اختیار کرنا ضروری ہے۔اس کے بعد آپ نے ذکر قلبی سکھایا اور مغرب کی نماز کے بعد سب کو ذکر کرایا۔ آخر میں حضرت جی کو ایک خوبصورت شیلڈ بھی پیش کی گئی۔حضرت جی نے دعا فرمائی اور چوہدری برادران نے آپ کو رخصت کیا۔یاد رہے کہ امجد اعوان سیکرٹری نشرواشاعت الاخوان پاکستان بھی حضرت جی کے ہمراہ تھے۔

رپورٹ:مشرف کیانی

Exit mobile version