BBC Urdu TV

امریکی وزیر خارجہ کی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور۔

امریکی وزیر خارجہ کی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور۔

عرب ممالک کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کے احیا کیلئے حقیقی کوششیں ہو رہی ہیں تا کہ فلسطنیوں کی نمائندگی مزید موثر ہو سکے۔انٹونی بلنکن

میونخ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ  اسرائیل کے لیے آنے والے مہینوں میں اپنے عرب پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا ایک غیر معمولی موقع ہے۔عالمی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے میونخ میں ہونے والی سالانہ سیکیورٹی کانفرنس کے دوران پینل ڈسکشن میں کہا کہ عرب ممالک کی قیادت میں فلسطینی اتھارٹی کے احیا کے لیے حقیقی کوششیں ہو رہی ہیں تاکہ فلسطینیوں کی نمائندگی مزید موثر ہوسکے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے۔عملی طور پر ہر عرب ملک اب سیکیورٹی کے وعدوں اور یقین دہانیوں پر اسرائیل کی موجودگی کو تسلیم کرنا چاہتا ہے تاکہ تعلقات کو معمول پر لایا جا سکے۔انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اب فلسطینی ریاست کے قیام اور تعلقات کی بحالی پہلے کے مقابلے میں بہت زیادہ ضروری ہے اور یہ خود اسرائیل کی سلامتی کے لیے بھی ضروری ہے۔

Exit mobile version