BBC Urdu TV

امریکی فوج میں تنظیمِ نو کی تیاری، فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ

امریکی فوج میں تنظیمِ نو کی تیاری، فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں کمی کا منصوبہ۔

یاد رہے کہ مئی میں پیٹ ہیگستھ نے امریکی فوج میں فعال فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ جنگ (پینٹاگون) فوج میں بڑی تنظیمِ نو کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کے تحت فور اسٹار جنرلز کی تعداد کم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق امریکی سیکرٹری جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت پر تیار کیے جانے والے اس منصوبے میں امریکی فوج کی بعض بین الاقوامی فوجی کمانڈز کو یکجا کیا جائے گا۔غیر ملکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگر اس منصوبے پر عملدرآمد ہوا تو یہ گزشتہ کئی دہائیوں میں امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت میں ہونے والی سب سے بڑی تبدیلیوں میں شمار ہوگا۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین آئندہ چند دنوں میں یہ منصوبہ پیٹ ہیگستھ کو پیش کرسکتے ہیں تاہم پینٹاگون کے ترجمان نے فوری طور پر اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔منصوبے کے تحت امریکی سینٹرل کمانڈ، یورپین کمانڈ اور افریقن کمانڈ کی حیثیت کم کرتے ہوئے انہیں نئی ’یو ایس انٹرنیشنل کمانڈ‘ کے ماتحت لانے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ان جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد بھی کم کی جائے گی جو براہِ راست پیٹ ہیگسیتھ کو رپورٹ کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان تبدیلیوں پر عملدرآمد کے لیے پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری بھی ضروری ہوگی۔یاد رہے کہ مئی میں پیٹ ہیگستھ نے امریکی فوج میں فعال فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version