BBC Urdu TV

امریکی صدر ٹرمپ نے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابراہم معاہدے کی جلد توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کی جلد توسیع کی توقع رکھتے ہیں۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ سعودی عرب بھی جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا چاہتا ہوں سعودی عرب معاہدے میں شامل ہو، سعودی عرب ابراہم معاہدے میں شامل ہو گا تو سب شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بدھ کو متعدد ممالک سے مثبت بات چیت ہوئی جس میں کئی ممالک نے معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے اور جلد شامل ہوں گے مجھے لگتا ہےکہ سب جلد ابراہم معاہدے میں شامل ہونے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں یواےای اور بحرین نے اسرائیل سے تعلقات بحال کر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے مراکش اور سوڈان نے بھی ابراہم معاہدے میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ٹرمپ نےحال ہی میں مصر میں مسلم و یورپی رہنماؤں کا اجلاس بلا کر غزہ پر گفتگوکی تھی جس میں انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ ختم کرنے کا منصوبہ خطے میں وسیع تر امن معاہدے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ ایران اور اسرائیل کےدرمیان بھی امن معاہدہ ممکن ہے۔

Exit mobile version