BBC Urdu TV

امریکی شہر‌ راک فورڈ میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 3 زخمی، ہسپتال منتقل

واشنگٹن: امریکی شہر راک فورڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جنہیں‌ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا

ریاست کی پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں سے واقعے کی جگہ سے دور رہنے کی ہدایات کی ہے۔

واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے پیش آیا، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، حکام کے مطابق حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1343002477273243652%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F580101&tweet_id=1343002477273243652

راک فورڈ کے میئر ٹام مکنمارا نے واقعہ پر افسوس کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی افراد کے اہلخانہ کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے واقعے کے ذمہ داروں کے تعین کیلئے عوام سے تعاون اور مناسب وقت دینے کی بھی اپیل کی۔

https://web.facebook.com/CityofRockford/posts/10159055156924533

Exit mobile version