*امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریت کا پیدائشی حق ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔*
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد قانون میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کریں گے۔ جن میں پیدائشی امریکی شہریت کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور پیدائشی شہریت ختم کرنے سمیت انتخابی مہم میں کیے گئے تمام وعدوں کو فوری پورا کرنا ہو گا۔
