BBC Urdu TV

امریکہ کا  فلسطینی اتھارٹی  سے غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کا مطالبہ

امریکہ کا  فلسطینی اتھارٹی  سے غزہ کی سکیورٹی سنبھالنے کا مطالبہ۔

امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی سے اصلاحات لانے اور اپنی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لانے کا بھی کہا ہے۔غیر ملکی میڈیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کو دوبارہ فعال کرے تاکہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں موجود ہوں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے فلسطینی اتھارٹی سے اصلاحات لانے اور اپنی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لانے کا بھی کہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد صدر بائیڈن کی انتظامیہ نے اتھارٹی کو غزہ کی پٹی میں ایک سکیورٹی فورس اور مقامی پولیس تیار کرنے کی تجویز دی تھی،امریکی حکام نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ چاہتی ہے کہ عباس اتھارٹی کی قیادت میں نوجوانوں کی شمولیت سمیت وسیع تر اصلاحات کی جائیں۔ واشنگٹن نے عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عہدوں پر تعینات کریں جو مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کے درمیان اپنی ساکھ بنائیں اور فلسطینیوں کے لیے بین الاقوامی برادری کے احترام کا بھی خیال رکھیں امریکی حکام نے اس کی بھی وضاحت کی کہ کس طرح فلسطینی اتھارٹی حماس کے بعد کے دور میں غزہ میں سکیورٹی فورس بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔ان طریقوں میں غزہ کی پٹی میں رہنے والے فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی اہلکاروں کے کردار کو دوبارہ فعال کرنا بھی شامل ہے،یہ وہ اہلکار تھے جو 2007میں حماس کے کنٹرول سنبھالنے تک غزہ میں خدمات پر مامور تھے۔

Exit mobile version