امریکہ: شدید برفباری کے حادثات، 9 افراد ہلاک، درجنوں زخمی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہو گئی۔
واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کی بیشتر ریاستوں میں شدید برفباری نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے.غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست مونٹانا، اوریگن اور یوٹاہ سمیت امریکا کے شمالی مشرقی ریاستوں میں درجہ حرارت معمول سے 20 سے 40 ڈگری کم ہوگیا جس کے سبب امریکا کے 50 فیصد شہری نقطہ انجماد سے نیچے درجہ حرارت برداشت کرنے پر مجبور ہیں۔اس کے علاوہ تیز ہوائوں کے جھکڑ اور برفباری کا سامنا کرنیوالی ریاست اوریگن میں نوے ہزار شہری بجلی سے محروم ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز میں منسوخ یا التوا کا شکار پروازوں کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی ۔
