امریکا کی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کی کوششیں۔
یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کی سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سلیوان کی محمد بن سلمان سے گفتگو میں بڑی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق سلیوان مختلف امور پر بڑے پیمانے پر بات چیت کریں گے۔
