BBC Urdu TV

امریکا نے کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے: خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تہران میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر وہ کچھ حاصل نہیں کرسکيں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور یورپی ممالک خطے میں استعماری طاقتوں کے خلاف مزاحمت کرنے والی تنظیموں کو ایران کی پراکسی کا نام دے کر توہین کرتے ہیں، ایران کو کسی پراکسی کی ضرورت نہيں۔

سپریم لیڈر نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف کوئی حماقت کی تو انہيں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Exit mobile version