BBC Urdu TV

امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاج

امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاج۔

امریکا مودی سرکار پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کیے جانے کا دباو ڈالے۔مظاہرین

واشنگٹن(نمائندہ فضل خان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاج کرکے خالصتان تحریک کی حمایت میں نعرے بازی کی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین نے احتجاج میں شرکت کی، اس دوران سکھ کمیونٹی خالصتان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہی۔ مظاہرین نے کہا کہ امریکا مودی سرکار پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کیے جانے کا دباؤ ڈالے۔ احتجاج میں مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل کر حمایت کرنے اور کینیڈا میں قتل کیے جانے والے خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ بھی کیا.

Exit mobile version