BBC Urdu TV

امجد علی خان نیازی کا اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سے ملاقات

امجد علی خان نیازی کا اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سے ملاقات۔

ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی کا اسپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی بابر سلیم سواتی سے اسپیکر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کی آئندہ حکمتِ عملی، اور خیبرپختونخواہ میں گورننس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عوامی مسائل کے حل، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت کے لیے ایک مربوط اور مؤثر لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا تا کہ پاکستان تحریک انصاف کے وژن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

Exit mobile version