BBC Urdu TV

امجد علی خان نیازی پی ٹی آئی کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کا رکن نامزد۔

امجد علی خان نیازی پی ٹی آئی کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کا رکن نامزد۔

عمران خان کی طرف سے مسلسل اعتماد اور بھروسہ ان کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔امجد علی خان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن اِن چیف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دیرینہ ساتھی اور پولیٹیکل کوآرڈینیٹر امجد علی خان نیازی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کا رکن نامزد کیا ہے۔اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے امجد علی خان نیازی نے کہا کہ "میں اپنے قائد عمران خان کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پہلے دن سے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے اپنا پولیٹیکل کوآرڈینیٹر بنایا اور اب ایک بار پھر مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے پارٹی کی مرکزی پولیٹیکل کمیٹی کا رکن نامزد کیا۔یہ میرے لیے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔امجد علی خان نیازی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے مسلسل اعتماد اور بھروسہ ان کے عزم و حوصلے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ "میں اپنے قائد اور پارٹی کے وژن کے مطابق پاکستان کی خدمت اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔امجد علی خان نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان کا بھرپور اعتماد اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف میں محنت، دیانت اور استقامت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

Exit mobile version