BBC Urdu TV

امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔فضل الرحمان

امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے قطر کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور قطرکے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔مولانا فضل الرحمان نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور قطر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کا فوری انعقاد قابل تحسین ہے اور دوحہ کانفرنس اسلامی دنیا کے وحدت کیلئے نقطہ آغاز ثابت ہوگا، مسلم دنیا کا اپنے دفاع کیلئے باہمی اتحاد واتفاق ناگزیر ہوچکا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ امت مسلمہ کے مابین باہمی دفاعی معاہدے کی ضرورت ہے۔قطر کے سفیر علی بن مبارک نے مولانا فضل الرحمان کی اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسرائیلی حملے کے موقع پر پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار یکجہتی قابل تحسین ہے۔

Exit mobile version