خراجِ تحسین خراجِ تحسین
سوھاوہ(بابر کیانی)
سر عبدالوھاب AP سکول ڈھوک امب،سوھاوہ،جہلم کو والدین اور سوھاوہ پریس کلب اور خوبصورت جوان فرخ شبیر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کیا گیا
اور خراجِ تحسین بھی اس لئے پیش کیا گیا کہ پچھلے سال سوگیال کے گورنمنٹ کے دونوں سکولوں میں نویں جماعت کی تعداد 27 تھی اور دونوں سکولوں نے شاندار رزلٹ دیا تھا کہ اک بچہ بھی پاس نہ ھو پایا اور سونے پر سہاگا یہ کہ محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم نے نویں اور دسویں جماعت ھی سوگیال سے ختم کر دی کہ نہ ھو گا بانس نہ بجے گی بانسری
مگر خاص طور پر استاد عبدالوھاب اور انکی ٹیم محمد اسماعیل ،محمد اسد،محمد امجد کے صدقے جاؤں جس نے ان بچوں کو بہت کم وقت( ڈھائی ماہ) میں تیار کیا اور بہت اچھے نمبروں سے جب یہ بچے پاس ھوے تو نہ صرف بچوں نہ ثابت کیا کہ وہ نالائق نہ تھے اور اے پی سکول کی ٹیم نے بھی بھرپور محنت سے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں اور رزق حلال کو عبادت سمجھتے ہیں
*اےپی* سکول ڈھوک امب میں واحد سکول ھے جسکے کافی بچے اب تک سکالرشپ حاصل کر چکےہیں
اس موقع پر فرخ شبیر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے استاد عبد الوہاب کے گلے میں مالا بھی ڈالی اور انہیں اپنے الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کی
محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جہلم اور خاص طور پر سی او ایجوکیشن جہلم پر اک سوال کہ اک سال گزرنے کے باوجود بچوں کو اردو بھی ٹھیک طرح لکھنی پڑھنی نہیں آتی سوگیال کے گورنمنٹ سکولوں میں اس کا ذمہ دار کون ھے
دئیے جانے والے اعزاز میں شامل بابر کیانی صدر سوھاوہ پریس کلب اور سوھاوہ پریس کلب کی پوری ٹیم جس میں سید ضیاء الحسن چیرمین وائس چیئرمین فیصل جنجوعہ ،نائب صدر مشرف کیانی ،جنرل سیکرٹری آصف کیانی ،جوائینٹ سیکرٹری قاری یعقوب داتار ،انفارمیشن سیکرٹری سید اسد شاہ ،وقاص عارف کیانی ،عنصر کیانی،محمد وقارکلیال،انتظار حسین
دیگر بہت سے دوست احباب شامل ھوے
