BBC Urdu TV

الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر نوٹس

الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر نوٹس
الیکشن کمیشن نے 26 فروری کو سماعت مقرر کر دی
اسلام آباد(طلحہ راجہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے متعدد اقدامات کیے، اجلاس منعقد کیے اور پنجاب حکومت کو یاد دہانیاں کرائی، تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ پنجاب حکومت نے انتخابات کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی قانون چار بار تبدیل ہوا اور تین مرتبہ حلقہ بندیاں کرائی گئیں۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر بلدیاتی قانون کو مکمل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے چار ہفتے کا وقت دیا، مگر پنجاب حکومت نے اب تک کوئی قابل عمل اقدامات نہیں کیے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی قانون کی تیاری 26 دسمبر کو شیئر کی تھی، جس پر 23 جنوری کو الیکشن کمیشن نے اپنی رائے بھجوائی تھی، لیکن ابھی تک قانون سازی مکمل نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی سماعت کے لیے 26 فروری کو 10 بجے کا وقت مقرر کر دیا ہے۔

Exit mobile version