الیکشن کمیشن نے عون چوہدری اور امیر مقام کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کی مزید دو نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے.اس کے علاوہ این اے 11 شانگلہ سے مسلم لیگ ن کے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے دونوں نشستوں کے تفصیلی گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔واضح رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی7نشستوں پر کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں۔
