الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سےکامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
الیکشن ٹربیونل کےجج محمد عامر نواز رانا نے عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 سےکامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔الیکشن ٹربیونل کے جج محمد عامر نواز رانا نے انتخابی عذرداری پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر علی جان اور نصیراحمد پیش ہوئے۔الیکشن ٹربیونل نے این اے 251 پر انتخابی عذرداری کا محفوظ فیصلہ سنایا اور حلقے سے کامیاب رکن اسمبلی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حلقے کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخاب کرانےکا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ حلقے سے منتخب مولاناسمیع الدین کی کامیابی کو چیئرمین پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی خوشحال خان نےچیلنج کیا تھا۔
