*اللہ کے نزدیک بدترین مسلمان کون*
اللہ تبارك تعالیٰ نے اپنے حبیب ختم الرسل مولائے کل حضرت محمد مصطفیٰ رسول خدا سید الانبیاء ﷺ کے واضع بتادیا تھا کہ رب العزت لاشریک کو امت مسلمہ کو غدار منافق انتہائی ناپسند ہیں انکی عبادات و ریاضت تمام کی تمام زائل ہیں اور رب نے یہ بھی حقیقت عیاں کردی تھیں کہ غداروں اور منافقوں کا ٹھکانہ جہنم کا سب سے زیادہ نچلا حصہ ھے جو عذاب کا شدید و برترین مقام ھے اور جو اسلام و دین محمدی ﷺ اور آپ کے حقیقی غلام ثابت رھے وفا کا ہیکر بنے رھے انکا مقام جنت الفردوس میں آپ کے سائے میں رکھا گیا ھے۔ دنیا وہ وہی مسلمان کامیاب و کامران ہیں جنہوں نے دین محمدی ﷺ پر اپنی آن بان شان اور جان نچھاور کی ہیں سلام ھو تمام شہداؤں پر ، سلام ھو تمام غلامانِ رسول ﷺ پر ، سلام ھو تمام عاشقانِ رسول ﷺ پر ، سلام ھو تمام فدائیانِ رسول ﷺ پر ۔۔۔ اللہ ہمیں ان جیسوں کی موت عطا فرمائے جس سے رب سبحان تعالیٰ اور رسولِ خدا راضی اور خوش ھوں آمین یا رب العالمین۔ *منجانب: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
