BBC Urdu TV

القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں اوپن سیشن کا انعقاد

القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں اوپن سیشن کا انعقاد

ضلع بھر سے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بھرپور انداز میں شرکت

سوہاوہ :(تحصیل رپورٹر بی بی سی ) وزیراعظم عمران خان کا وژن مکمل ہونے لگا. القادر یونیورسٹی جس کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان نے رکھا تھا وہ مکمل ہو رہی ہے اور اس میں باقاعدہ داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے. گزشتہ روز القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں اوپن ہاوس سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی. ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر امجد الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپن ہاوس سیشن کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے اس علاقے میں جتنے بھی طلباء و طالبات ہیں انہیں علم ہو کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس پسماندہ علاقے کو کتنا بڑا تحفہ دیا ہے. جو مستحق طلبہ و طالبات دوسرے شہروں میں جا کر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے تھے وہ اب یہاں مختلف قسم کی سکالرشپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے. القادر یونیورسٹی پاکستان کی پہلی ایسی یونیورسٹی ہو گی جس میں جدید دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی بھی باقاعدہ تعلیم دی جائے گی. القادر یونیورسٹی سوہاوہ میں آئے ہوئے طلباء و طالبات نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے اور ہم دینی و عصری علوم کو ایک ہی جگہ سے حاصل کر سکیں گے.

حضرت امیر عبدالقدیراعوان مدظلہ العالی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر نگرانی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیر انتظام سوہاوہ میں ایک عظیم الشان جلسہ بعثت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوا جس میں معززین علاقہ اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی علماء کرام نے خطاب فرمائے۔اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیراعوان مدظلہ العالی کے خلیفہ مجازین حافظ غلام قادری صاحب حیدر زمان صاحب اور ارشد صاحب نے جامعہ اور مدلل خطاب فرمائے آ خر میں اجتماعی دعا کی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا

Exit mobile version