BBC Urdu TV

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا یہ کیمپ بروز اتوار 17

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا یہ کیمپ بروز اتوار 17 اگست 2025 بمقام گورنمنٹ ہائی سکول دھندڈ کوٹ مارکیٹ ضلع بھمبر آزاد کشمیر میں
دن 11 سے 1 بجے تک چلتا رہا۔

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے اور یہ اپنی تمام خدمات زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کے سرانجام دے رہی ہے۔
آج کے میڈیکل کیمپ میں چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات دی گئیں
اس میڈیکل کیمپ کا انعقاد جہاں ضرورت مند کیلیے ہے وہاں سفید پوش طبقے کو بھی بہت فائدہ ہے۔ صاحب مجاز لطیف بٹ اویسی صاحب نے کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
کیمپ کا افتتاح سیکرٹری انڈسٹریز چوہدری عبدالرحمان صاحب نے کیا
الفلاح فاؤنڈیشن پورے پاکستان میں اپنی خدمات بلا سیاسی ،مزہبی تفریق کے ادا کر رہی ہے ۔اس کی بنیاد حضرت امیر محمد اکرم اعوان رح نے رکھی اور اس کی سرپرستی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبد القدیر اعوان مدظلہ العالی کر رہے ہیں

مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ زیر نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی اسی طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھیں گے انشاءاللہ

Exit mobile version