الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ زیرِ نگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی۔
بروز اتوار 11 جنوری 2026
بمقام اقرا روضۃ الاطفال سکول واقع پائپ لائن والی گلی رحیم اباد ڈھوک کھبہ راولپنڈی میں
10 بجے سے 1 بجے تک منعقد ہوا.
مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور فری میڈیسن بھی فراہم کی گئیں۔
میڈیکل سپیشلسٹ
گائناکولوجسٹ
سکن سپیشلسٹ
ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا
یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی خود فرماتے ہیں.
