*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*
چیمپئن سکول, عبداللہ گارڈنز, سیکٹر H-13/4, زون 1 اسلام آباد صبح 10 بجے سے 1 بجے تک منعقد کیا گیا
*أئ سپیشلسٹ, میڈیکل۔سپیشلسٹ اور ڈینٹل سرجن کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔ محمد طارق, قائم مقام صاحب مجاز اور بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی.
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ
