*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*
26 مئی -2024 بروز اتوار
*بمقام ایجنسی ناظم حاجی ملک محمد اکرم خان گاؤں میانوالہ تحصیل پنڈی گھیب *
دن 11 سے 01 بجے تک منعقد کیا گیا
*چائلڈ اسپیشلسٹ، سکن اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ * کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے صاحب مجاز راولپنڈی ڈویژن جناب محمد ارشد صاحب اور
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ
