*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی*
10 مئ 2024 بروز جمعہ
بمقام رہائش گاہ قاضی حامد نعیم نزد مسجد حسن۔ موضع دھیدوال تحصیل و ضلع چکوال
دن 3 بجے سے لیکر شام 5 بجے
منعقد کیا گیا
چائلڈ سپیشلسٹ ۔ فزیو تھراپسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں۔ بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔یاد رہے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ
