الشفا اسپتال پر اسرائیلی حملے میں غزہ کے پولیس چیف شہید۔
الشفا اسپتال سے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے ساتھ وحشیانہ رویہ منظم صہیونی دہشت گردی ہے، صحافیوں کی گرفتاری کا مقصد اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے چھپانا ہے۔حماس
غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج کے الشفا ہسپتال پر حملے میں غزہ شہر کے پولیس چیف میجر جنرل فائق المبوح شہید ہوگئے جو پناہ گزینوں میں خوراک کی تقسیم کے نگراں بھی تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی حملے میں غزہ پولیس چیف کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائق المبوح کے قتل کا مقصد غزہ میں امداد کی آمد اور ترسیل میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ الشفا اسپتال سے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے ساتھ وحشیانہ رویہ منظم صہیونی دہشت گردی ہے، صحافیوں کی گرفتاری کا مقصد اسرائیلی جرائم کو دنیا کی نظروں سے چھپانا ہے۔حماس کا مزید کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی تنظیمیں صحافیوں کی رہائی کے لیے کام کریں۔
