الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ فری ائی کیمپ کا انعقاد کیا گیا
کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
الشریف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام الشریف فاؤنڈیشن کے شعبہ آئی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج ڈاکٹر فیصل ظریف کے زیر نگرانی ملیر مدرسہ فہم القران بچل گوٹ کھوکھر پر میں میڈیکل کیمپ کا نعقاد کیا گیا. جس میں سینکڑوں لوگوں مستفید ہوئے۔ علاقے کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی اور الشریف فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا میڈیکل کیمپ میں چیف گیسٹ چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان ، فنانس سیکٹری روٹری کلب آر سی کے نارتھ نے وزٹ کیا اور پیشنٹ سے مولاقات کی اور کیمپ میں ڈاکٹر ز کی خدمات کو سراہا اور آنکھوں کے حوالے سے کسی بیی ایمرجنسی کی صورت میں الشریف فاؤنڈیشن نے اپنی خدمات فری آف کاسٹ دینے کو کہا جس پر انتظامیہ نے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کا تحے دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کے ایسے مسیحا ڈاکٹرز اور لوگ ابھی دنیا میں موجود ہیں جو عوام کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔اور 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف رہتے ہیں۔اس موقع پر کیمپ میں آنے والی شخصیات کاکہناتھا کہ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی فلاحی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،الشریف فاؤنڈیشن پاکستان زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دیتی چلی آرہی ہے،اس میڈیکل آئی کیمپ کاانعقاد علاقے کی غریب عوام کو آنکھوں سے متعلق بیماریوں کے علاج کا موقع فراہم کرنے کیلئے تھا،باقاعدگی سے الشریف فاؤنڈیشن اس طرح کے مختلف کیمپس کاانعقاد شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ وار کراتی رہتی ہے،ان کاکہناتھاکہ مہنگائی کے اس دور میں جب ہرشخص دو وقت کے کھانے کے لیے پریشان ہے ایسے میں لوگ اپنی صحت کواہمیت نہیں دے پارہے ہیں،آج کے دور میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کاانعقا کرنا ایک عظیم خدمت ہے،ہماری فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ جگہ جگہ پر مختلف میڈیکل کیمپس کاانعقا کریں تاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔*
