الشریف فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ
کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے خدمات سرانجام دیں،دانتوں کے مریض ،آنکھوں کے مریض اور جنرل مریضوںکا مفت چیک اپ کیا گیا
کیمپ میں آنے والے مریضوں میں سے مریضوںکے موتیے کے آپریشن کئے گئے ہیں،سیاسی وسماجی رہنماؤں نے خراج تحسین پیش کیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)الشریف فانڈیشن کے تعاون سے ہمدرد میڈیکل سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر جنید شفیع چوہان اور کیمپ آرگنائزر شیخ محمد نذیر اور کوآرڈینیٹر الشریف فانڈیشن مفتی رحیم شاہ کی زیر نگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا مین روڈ گلستان فیصل نیشنل ہائی وے پرانعقاد ہوا ، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم موجود تھی، دانتوں کے مریض ،آنکھوں کے مریض اور جنرل مریض سینکڑوں مرد وخواتین کو مفت چیک کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں۔ اور 20 سے زائد موتیے کے آپریشن مفت کروائے گئے ۔اس ایک دن کے فری میڈیکل کیمپ میں علاقہ بھر کے سینکڑوں لوگوں نے استفادہ کیا اور الشریف فانڈیشن کے بے لوث کارکنان کا شکریہ ادا کیا،سیاسی سماجی رہنماؤں نے الشریف فاؤنڈیشن کی خدمات کوسراہا ،سیاسی وسماجی رہنماؤں کا کہناتھاکہ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان بیک وقت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہاہے،انہوں نے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین جناب پرویز آرائیں صاحب کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیااور بہترین سروسز مہیاکرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔یادرہے کہ الشریف فانڈیشن کے زیر اہتمام متعدد فلاحی منصوبہ جات پرفری خدمات کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے۔ جس میں خواتین کے لئے سلائی سکول،نوجوانوں کے لئے کمپیوٹر کورسز، فری میڈیکل ڈسپنسری، اور دیگر منصوبوں پر زور و شور سے خدمت کا کام جاری ہیے۔ اہل ثروت احباب سے اپیل ہیے کہ الشریف فانڈیشن سے بھرپور مالی تعاون فرما کر مستحقین مدد کریں ۔الشریف فانڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال آرائیں نے بتایا کہ ایسے بیشمار رفاہی اور سماجی بہبود کے منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔انہوں نے مخیر احباب سے اپیل کی کہ الشریف فانڈیشن سے مالی تعاون جاری رکھیں تاکہ انسانی بھلائی کے کام بلا تعطل جاری رہیں۔قائد آباد ملیر اور گلستان فیصل کے سیاسی، سماجی حلقوں نے اور آج کیمپ کے چیف گیسٹ ایڈوکیٹ صدر الدین شیخ سینیر سماجی سیاسی رہنما نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہیے۔الشریف فانڈیشن پاکستان کے چیئرمین پرویز اقبال رائیں,مفتی رحیم شاہ کوآرڈینیٹر الشریف فاؤنڈیشن،شیخ نزیر احمد،ڈاکٹر ارشاد احمد مگسی، ڈاکٹر فیصل ظریف ماہر چشم،ڈاکٹر شاہد افریدی،ڈاکٹر بابر سولنگی صاحب،ڈاکٹر عزیزہ شاہ،ڈاکٹر نیشا، بھائی مسرور،ڈائریکٹر ہمدرد میڈیکل سینٹر محمد جنید شفیع چوہان،محمد عاصم جیلمی صحافی،یوتھ پریزیڈنٹ محمد اسفار نے شرکت کی اور اس موقع پر سب کا شکریہ ادا کیا گیا الشریف فاونڈیشن پاکستان کے تحت مختلف شعبہ جات میں کام کرنا ایسے ایسے دکھ انسانیت کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہے جس میں سلائی کڑھائی سینٹر،بیوٹی پارلر سینٹر،ووکیشنل سینٹر،میڈیکل لیب،ٹیلرنگ اسکول،شعبہ روزگار،دسترخوان،اجتماعی شادیاں،ماہانہ راشن تقسیم،کفالت اسکیم وغیرہشامل ہیں*
