الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں شیرباز میڈیکل سینٹر کا افتتاح کردیا
چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نے افتتاح کیا
کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کورنگی کے علاقے الیاس گوٹھ میں شیرباز میڈیکل سینٹر کا افتتاح کردیا گیا،چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نےاپنی ٹیم کے ساتھ میڈکل سینٹر کا افتتاح کیا،میڈکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر الشریف فاؤنڈیشن کی ٹیم،،میڈکل سینٹر انتظامیہ اور اہل علاقہ کیلئے دعائیں کی گئیں،اس میڈکل سینٹر کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر شیرباز خان،نے کہا اس اسپتال میں چائلڈ اسپیشلسٹ،ڈینٹل اسپیشلسٹ،شوگر اسپیشلسٹ،گائناکالوجسٹ،جنرل او،پی،ڈی،فارمیسی،الٹرا ساؤنڈ،لیبارٹری سمیت دیگر تمام سہولیات موجود ہوگی،واضح رہے کہ اس میڈکل سینٹر میں تمام ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈز پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائیگا،شیرباز میڈیکل سینٹر کا افتتاح الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی عوام کو جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے جذبے کا تسلسل ہے،اسپتال کے افتتاح کے موقع پر الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام شیرباز میڈیکل سینٹر کا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،فری میڈیکل کیمپ میں جنید شفیع (منیجمنٹ ڈائریکٹر چوہان لیب)کے تعاون سے مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے،ڈاکٹر محمد الیاس چیئرمین ربیع النور ویلفر سوسائٹی نے بھی اسپیشل میڈیکل کیمپ میں شرکت کی اور الشریف فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے خوشی کا اظہار کیااس فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر شیر باز ڈاکٹر محراب ڈاکٹر عائشہ اظہار علی میر باز خان شیفح الرحمن جنید شیفح اور دیگر ڈاکٹر نے خدمات سر انجام دی اور کثیر تعداد میں علاقے کی غریب عوام نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کی،تقریبا 500 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور 200 سے زائد مختلف فری ٹیسٹ کئے گئے،اس موقع پر دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے بھی شرکت کی،سیاسی وسماجی رہنماؤں نے الشریف فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو بہت سراہا اور الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے جذبہ خدمت کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں،ڈاکٹر شیرباز خان ،جنید شفیع،یوتھ پریزیڈنٹ محمد اسفار،محمد واثق،غلام حسین ازیکٹیو ممبر الشریف فاؤنڈیشن ودیگر نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم پسماندہ اور غریب علاقوں کی عوام کو صحت کی تمام تر ضروری سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں،موجودہ دور میں مہنگائی اس قد ر بڑھ چکی ہے کہ غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے،ایسے دور میں عوام اپنی صحت کا خیال نہیں رکھ پارہی اور آئے روز ملک بیماریوں میں مبتلا ہوتی جارہی ہے چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں نے کہا ،اسی وژن کیےساتھ ہم گاہے بہ گاہے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کاانعقاد کرتے رہتے ہیں تاکہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات میسر کی جاسکیں،اسی سلسلے میں آج اس کیمپ کاانعقاد کیاگیا چیئرمین پاکستان پرویز اقبال رائی نے ڈاکٹر شہر باز اس کے والد محترم اس کے بھائی اور اس کی فیملی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جو تمام کاموں میں پیش پیش تھے اور کہا،ہمارا عزم ہےکہ ہم آئندہ بھی اسی جذبہ کیساتھ عوام کی خدمت میں مگن رہیں گے،اللہ ہمارا حامی وناصر ہو(آمین)
