السلام و علیکم، شہریوں سے التماس ہیکہ جرائم کے خاتمے کےلئے جہلم پولیس کا ساتھ دیں،
ایسا صرف اسی صورت میں ممکن ہیکہ عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ تعلق اور اعتماد کا رشتہ قائم ہو، اس مقصد کو فروغ دینے کےلئے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر فرینڈز آف پولیس پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے،
اس پروگرام کا حصہ بننے کے لیے تمام خواہش مند مرد و خواتین پنجاب پولیس ایپ پر اپنی رجسٹریشن کروائیں،
play.google.com/store/apps/details?id=pk.pitb.gov.ppcma
رجسٹرڈ شہریوں کو پنجاب پولیس کے جدید دور کے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور پولیس کے اہم دفاتر کا وزٹ بھی کروایا جائے گا،
